شہباز شریف کورونا کے ڈر سے نیب کو جواب دینے کےلئے تیار نہیں

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز شریف کورونا کے ڈر سے نیب کی تحقیقاتی ٹیم کو جواب دینے کو تیار نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگی قیادت قول و فعل کے تضاد کی زندہ مثال ہے،شہبازشریف سیکڑوں پارلیمنٹیرینز کی موجودگی میں اجلاس طلب کرنے پر بضد ہیں،ایک وقت میں 2 مختلف بیانیوں کی مانند ان کے مؤقف آج بھی مختلف ہیں، شہباز شریف کا موقف اور بیانیہ اپنی سہولت اور منشا کے مطابق بدلتا رہتا ہے۔
ن لیگی قیادت قول و فعل کے تضاد کی زندہ مثال ہے۔ایک طرف شہباز شریف کورونا کے ڈر سے نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم کے سوالوں کا جواب دینے کو تیار نہیں،سماجی فاصلوں پر اصرار ہے۔دوسری جانب سینکڑوں پارلیمنٹیرینز کی موجودگی میں اجلاس طلب کرنے پر بضد ہیں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 22, 2020
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن مساجد کھلنے پراعتراض کرتی ہے لیکن پارلیمنٹ کھولنے کیلئے بیتاب ہے، اجلاس بلانا اسپیکر کا استحقاق ہے، حکومت کو اعتراض نہیں ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ عوام شہباز شریف کے دوغلے پن سے بیزار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News