ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کاروائی،کالعدم تنظیم کے2دہشتگردگرفتار

سی ٹی ڈی نےڈی جی خان میں کارروائی کرتےہوئےکالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کوگرفتارکرلیا۔
تفصیلات کےمطابق کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی)نےصوبہ پنجاب کےشہرڈیرہ غازی خان میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کوگرفتارکرکےبارودی مواد، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تنظیم داعش سےہےاور دہشت گردوں کاہدف ڈی جی خان میں قانون نافذ کرنےوالےادارےتھے۔
واضح رہےکہ اس سےقبل رواں سال 3 فروری کوصوبہ پنجاب کےشہرفیصل آبادمیں سی ٹی ڈی نےبڑی کارروائی کرتےہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں عبداالسلام،مائودودچشتی، علی خان کو گرفتارکرکےسیفٹی فیوزز، 3ڈیٹو نیٹرز،اسلحہ اوردیگر سامان برآمد کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

