Advertisement

ایران اورامریکاکےدرمیان لفظی جنگ میں شدت

ایران امریکا

ایران اورامریکاکےدرمیان ایک بارپھرایک دوسرے پرالزام تراشی اورایک دوسرے پراور لفظی حملوں میں شدت اختیارکرگئی ہے۔

عرب میڈیارپورٹ کےمطابق ایرانی وزیرخارجہ مُحمد جواد ظریف نےمائیکرو بلاگنگ  ویب سائٹ پرایک ٹوئٹ میں کہاکہ ایران کوامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی خیراتی امداد کی ضرورت نہیں ہے۔

 ان  کامزید کہناتھاکہ امریکاسےچاہتےہیں کہ وہ ایرانی تیل فروخت کرنےمیں رکاوٹ نہ ڈالے۔

دوسری جانب جواد ظریف کے بیان پرامریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگوس نےجوابی تنقید کرتےہوئےکہاکہ امریکا ایرانی عوام کی مددکرناچاہتاہےاوراس کے پاس کوئی دوسراپروگرام نہیں ہے۔

انہوں نےمزیدکہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ ایرانی حکومت امریکاسےدشمنی کےبجائےاپنےعوام کی مدد کرے گی۔

واضح رہےکہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب دونوں ممالک کےحکمران ایک دوسرے پرگرج برس رہے ہیں۔ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف اورامریکی وزارت خارجہ کی ترجمان اورٹاگوس کےاس سےقبل بھی   درمیان سخت جملوں کاتبادلہ ہوچکا ہے  ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version