Advertisement

نائیجیریا کےچیف آف اسٹاف کورونا کےباعث چل بسے

نائیجیرین صدر کے چیف آف اسٹاف کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیرین صدر کے چیف آف اسٹاف مالم ابا کیاری کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے جس کی تصدیق صدارتی ترجمان کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نائیجیرین صدر محمد بوہاری کے دفتر سے جاری بیان میں ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا ہےکہ 70 سالہ ابا کیاری کا مارچ میں جرمنی کے دورے کے بعد کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے انہیں آئسولیشن میں رکھا گیا تھا جہاں دوران علاج وہ 17 اپریل کو انتقال کرگئے۔

چیف آف اسٹاف مالم ابا کیاری کو شوگر سمیت دیگر امراض بھی لاحق تھے، وہ نائیجرین صدر محمدو بوہاری کے سب سے اہم اور با اثر ساتھی سمجھے تھے جاتے تھے جو اب تک مغربی افریقی ملک میں کورونا سے ہلاک ہونے والی انتہائی اہم شخصیت ہیں۔

واضح رہے کہ افریقی ملک نائیجیریا میں کورونا وائرس کے تقریباً 500 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ 17 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version