11ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچےہیں، ترجمان پی آئی اے

قومی ائیر لائن کے ترجمان کا کہناہے کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کاسلسلہ جاری ہے ، پی آئی اے نے 101 خصوصی پروازوں کے ذریعے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس وطن پہنچایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ خصوصی پروازوں کے ذریعے 11ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچےہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نےسعودی عرب میں پھنسے پاکستانی اور عمرہ زائرین کو واپس پاکستان پہنچایا ہے جبکہ پی آئی اے نے جاپان، متحدہ عرب امارات، کینیڈا، برطانیہ، فرانس، ترکی اور عراق سے بھی پاکستانیوں کو بھی واپس وطن پہنچایا ہے۔
ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا کہ پی آئی اے کا خصوصی پروازوں کا آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

