Advertisement

فیس بک کانیاویڈیوکالنگ فیچرمتعارف

ایپ

فیس بک نےنئی ویڈیوچیٹ سروس“میسنجررومز ”متعارف کرادی ہے جس میں  بیک وقت 50 افرادبات کرسکتےہیں۔

 فرانسیسی خبررساں ادارے کےمطابق نئی چیٹ سروس فیس بک میسنجرکےذریعے استعمال کی جاسکےگی اورویڈیو کال میں وہ انٹرنیٹ صارفین بھی شامل ہو سکیں گےجن کافیس بک پراکاؤنٹ نہیں ہے۔

کمپنی تواس فیچرکواپنی دیگرمیسجنگ ایپس انسٹاگرام ڈائریکٹراورواٹس ایپ کاحصہ بنانےکاارادہ بھی رکھتی ہے ۔

ویڈیوچیٹ روم میں شامل ہونےکےلیےفیس بک اکاؤنٹ ہوناضروری نہیں اورنہ ہی میسنجر ایپ ڈاؤن لوڈ کرنےکی ضرورت ہوگی۔

کمپنی کےمطابق  لاک ڈاؤن کی وجہ سےفیس بک کی میسجنگ سروسزمیں بھی ویڈیو کالنگ کرنےوالےافراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوااوریہی وجہ ہےکہ اس نئےفیچرکومتعارف کرایاگیاہے۔

Advertisement

اس  حوالےسےفیس بک کےبانی مارک زکربرگ کاکہناہےکہ یہ نیاٹول فیس بک کی ان کوششوں کاحصہ ہےجس کامقصدصارفین کوویڈیوکوذریعےایک دوسرےسےجڑنےکاموقع فراہم کرنا ہے۔

مارک زکربرگ نےمزیدکہا’اس کا مقصد صرف کسی کوکال کرنا نہیں، بلکہ یہ ایک پرائیویٹ سوشل پلیٹ فارم کابلڈنگ بلاک ہے جس کومتعددمقاصدکےلیےاستعمال کیاجاسکتا ہے’۔

فیس بک نے یقین دہانی کرائی ہےکہ وہ صارفین کی کالزکونہیں سنتی اورلوگوں کوپرائیویسی پرکنٹرول حاصل ہے۔

فیس بک کےمطابق 70 کروڑسےزائد صارفین روزانہ فیس بک میسنجراورواٹس ایپ پرآڈیواورویڈیو کالز کرتے ہیں اور کچھ ممالک میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران کالز کی شرح میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version