پالپا نے مطالبات کا دائرہ کار وسیع کردیا

پاکستان ایئرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) نےقومی ائیرلائن ( پی آئی اے) کے ساتھ تنازع پر وزیر اعظم ہاؤس سے رابطہ کرلیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ پالپا نے پی آئی اے کے ساتھ تنازع کے معاملے پر وزیر اعظم ہاؤس سے رابطہ کیا ہے جبکہ وزیر اعظم ہاؤس نے پالپا کو سی ای او پی آئی اے کے ساتھ معاملات حل کرنے کا مشورہ دےدیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پالپا نے وفاقی وزیر غلام سرور خان سے بھی رابطہ کیا ہے جبکہ غلام سرور خان نے پالپا کو سیکریٹری ایوی ایشن کے ساتھ بات چیت کا کہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکریٹری ایوی ایشن ناصر حسن جامی سے پالپا اور پی آئی اے کے نمائندوں کے مذاکرات جاری ہیں جبکہ پالپا کا پائیلٹس کے لیے کورونا سے بچاو کے لیے حفاظتی اقدامات عالمی معیار کے مطابق کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق اب تک ادارے کے چھ ملازمین میں کورنا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، تین پائلٹ، دو فضائی میزبان سمیت ایک ایئر کرافٹ ٹیکنیشن متاثر ہوچکا ہے ۔
پی آئی اے حکام کے مطابق پی آئی اے کے پائلٹ اور فضائی میزبان حفاظتی لباس میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں جبکہ اسلام آباد سے گلگت اور اسکردو کی پروازوں میں خاص حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق فضائی عملے کے لیے حفاظتی کٹس چین سے درآمد کی گئی ہے جبکہ حفاظتی لباس اور دیگر سامان آج پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی کے ذریعے اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News