Advertisement

لال لال ٹماٹر صرف 3روپے کلو

میرپورخاص میں لاک ڈاﺅن کی صورتحال نے ٹماٹر کے کاشتکاروں کو بھی سخت نقصان پہنچایا ہے، صرف چند ہفتوں کے دوران ٹماٹرکی فصل کے نرخ تیزی سے نیچے آئے ہیں جسے اب کوئی کوڑیوں کےدام بھی لینے کو تیار نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق میرپورخاص اور گردونواح میں ٹماٹر کی فصل اب بھی اتر رہی ہے، صرف چند ہفتے قبل 50 روپے فی کلو کے نرخ پر فروخت ہونے والی یہ فصل اب کاشتکار کوڑیوں کے دام فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

اس صورتحال میں ایک کاشتکارنےکہاکہ ہم ٹماٹر توڑتے ہیں پھر 10 کلو کا شاپنگ بیگ بناتے ہیں اور وہ منڈی میں 30 روپے کا ایک شاپنگ بیگ فروخت ہوتا ہے یعنی ٹماٹر کی ہمارے پاس سے 3 روپے کلو کی فروخت ہے۔

کاشتکار نے بتایا کہ اس قیمت میں ٹرانسپورٹ کا خرچہ پھر کمیشن بھی کٹے گا، اس کے علاوہ کاشتکار جو توڑائی کررہا ہے وہ بھی نہیں بچ رہی ہے۔

کاشتکاروں کے مطابق ٹماٹر کی فصل مزید 2 ماہ تک چلے گی، تاہم موجودہ صورتحال سے مایوس بہت سے کاشتکاروں نے اپنی فصل پر حل چلادیا اور کچھ اب بھی اچھے ریٹ ملنے کی امید لگائے ہوئے ہیں۔

Advertisement

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات نے نہ صرف ٹماٹر کی فصل مٹی میں ملادی ہے بلکہ آئندہ سیزن کیلئے دیگر فصلوں کا مستقبل بھی انتہائی غیر یقینی ہوگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version