Advertisement

سندھ میں 383 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، سید مراد علی شاہ

مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ عوام کے لئے اچھی خبر نہیں ہے کیونکہ سندھ میں 383 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ زشتہ 24 گھنٹوں میں ہم نے 3028 ٹیسٹ کیے جس کے نتیجے میں 383 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کورونا کی وباء کو 61واں دن ہے اور 24 گھنٹوں میں 383 کیسز پہلی مرتبہ رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ہم نے کل 38188 ٹیسٹ کئے تھے اور آج تک کُل ٹیسٹ کی تعداد 41216 ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں 4615 کیسز سامنے آئے ہیں جو کُل ٹیسٹ کا 11.2 فیصد ہے۔

چینی اور جاپانی کمپنی کا کورونا ویکسین کی ٹیسٹنگ کے لئے رابطہ، ڈاکٹر ظفر مرزا

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 3 مریض کورونا کے باعث انتقال کرگئے ہیں اور کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 81 ہوگئی ہے جو کُل مریضوں کا 1.8 فیصد ہے۔

Advertisement

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ہمارے 41 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور ان میں 12 وینٹی لیٹرز پر ہیں اور اس وقت 3662 مریض زیرعلاج ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 2432 یا 66 فیصد کورونا کے مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں، 767 یا 21 فیصد آئیسولیشن مراکز جبکہ 463 یا 13 فیصد اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ سندھ میں کورونا کے 383 کیسز میں سےسب سے زیادہ 273 کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع وسطی کراچی میں99، ضلع جنوبی میں 80،ضلع شرقی میں 66، ضلع غربی میں 20، کورنگی میں 26 اور ملیر میں 10کیسز سامنے آئے جبکہ سکھر میں 17، حیدرآباد میں 7، نوشہروفیروز میں 4، خیرپور میرس، ٹھٹھہ، بدین اور مٹیاری میں دو 2، سانگھڑ، جامشورو، دادو اور لاڑکانہ میں ایک ایک کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version