Advertisement

تعز،حوثی ملیشیاکی خواتین کی جیل پرگولہ باری, 5خواتین قیدی جاں بحق

تعز

حوثی ملیشیا نے اتوار کے روز مغربی تعز میں قائم سینٹرل جیل کے شعبہ خواتین پر چار گولے داغے جس کے نتیجےمیں  5 خواتین جاں بحق ہوگئیں ۔

عرب میڈیا کےمطابق یمن کے جنوب مغرب میں تعز گورنری میں قائم سینٹرل جیل پر اتوار کے روز ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے وحشیانہ حملے کے نتیجے میں کم سے کم  5خواتین قیدی جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والی تین خواتین کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ مقامی طبی ذرائع نےعرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے جیل پر توپ خانے سے گولہ باری کی گئی اور اب تک پانچ خواتین قیدیوں کے مارے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔

دوسری جانب  تعز میں انسانی حقوق مرکز کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا نے جیل پر متعدد گولے داغے۔ جس میں سے ایک گولہ خواتین کے لیے مخصوص عمارت پر لگا جس کے نتیجے میں وہاں پر موجود متعدد خواتین قیدی ہلاک ہو گئیں۔ حوثیوں کی گولہ باری کے نتیجے میں متعدد خواتین قیدیوں کو ایمبولینسوں کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version