Advertisement

سندھ کے پاس صرف 2200 ٹیسٹ کی صلاحیت موجود؟

ابوظہبی

وزیر صحت عذرا پیچوہو نے کہا کہ اس وقت حکومت اور نجی شعبے کے پاس صرف 6 ہزار کٹس دستیاب ہیں جبکہ سندھ میں اس وقت  2200 ٹیسٹ کی صلاحیت موجود ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرصحت عذرا پیچوہو نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس اس وقت 2200ٹیسٹ کی صلاحیت موجود ہےجبکہ اگلے ہفتے تک 8ہزار ٹیسٹ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Advertisement

اپنے پیغام میں صوبائی وزیرصحت عذرا پیچوہو نے کہا کہ ہمارے پاس ٹیسٹ کرنے والی بہت سی چیزوں کی کمی ہے،2200کی صلاحیت کے باجود اس وقت ہم دن میں 400سے500ٹیسٹ کرپارہے ہی، امید ہے کچھ ٹیسٹنگ کٹس ایم ڈی ایم اور دیگر اداروں سے ملیں گیں۔

صوبائی وزیرصحت نے یہ بھی کہا کہ اس وقت حکومت اور نجی شعبے کے پاس صرف 6 ہزار کٹس دستیاب ہیں، اگر موجودہ یومیہ ٹیسٹ کا رجحان برقرار رہتا ہے تو صوبے کے پاس صرف 12 روز کی ٹیسٹنگ کٹس دستیاب ہیں

عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ ہم نے2لاکھ ٹیسٹنگ کٹس کا آرڈر دیاہواہے،نجی اسپتال ٹیسٹ کے 7سے8ہزار چارج کررہے ہیں لیکن ہم جس بھی مریض کو پبلک یانجی لیبارٹری میں بھیجتے ہیں انہیں ان لیبارٹیزکوپیسے نہیں دینے پڑتے۔

صوبائی وزیرصحت عذرا پیچوہو کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت خود پرائیوٹ لیبارٹری کے اخراجات برداشت کرتی ہے، کراچی میں ڈاؤ اوجھا،سول ہسپتال،جناح،انڈس ہسپتال،آغا خان،چغتائی لیب،پی این ایس شفاء میں ٹیسٹ کی سہولیات موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’کسی کو وزیراعظم بننا ہو تو مقدمات ختم، اگر ہٹانا ہو تو سو مقدمات بن جاتے ہیں‘‘
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک
کسانوں کی محنت کو کسی کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دونگا، وزیراعظم
قیمتوں میں اضافہ، 18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی
آڈیو لیکس کیس؛ 4 درخواستوں پر40 صفحات کا فیصلہ جاری
سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version