Advertisement

یہ عام علامت بھی کورونا ہوسکتی ہے

چینی ماہرینِ امراضِ چشم نے ناول کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 38 افراد کا مطالعہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ ان میں سے 12 افرادکی آنکھیں گلابی تھیں جبکہ ان کے آنسوؤں میں بھی کورونا وائرس موجود تھا۔

اس کا مطلب یہ ہوا کہ آنکھوں کا کسی ظاہری وجہ کے بغیر اچانک گلابی ہوجانا بھی کورونا وائرس کی بیماری ’’کووِڈ 19‘‘ میں مبتلا ہونے کی ایک ممکنہ علامت ہوسکتی ہے، بشرطیکہ اس مرض کی دیگر علامات بھی موجود ہوں۔

آنکھیں گلابی ہوجانے کی کیفیت کو میڈیکل سائنس کی زبان میں ‘کنجکٹیوائٹس’ کہا جاتا ہے جبکہ اس کا عوامی نام ’’آشوبِ چشم‘‘ ہے اور یہ پاکستان میں آنکھوں کی ایک عام بیماری ہے۔

 اگر صرف آشوبِ چشم ہو لیکن نزلہ، زکام اور سانس لینے میں دشواری جیسی علامات موجود نہ ہوں تو قوی امکان ہے کہ اس کی وجہ ناول کورونا وائرس نہیں ہوگا۔

ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس تحقیق میں جن 38 مریضوں کا مطالعہ کیا گیا، وہ سب کے سب چینی صوبے ’’ہوبے‘‘ سے تعلق رکھتے ہیں۔

Advertisement

کورونا وائرس جہاں نظامِ تنفس پر حملہ آور ہوتا ہے، وہیں یہ آنکھ کی پتلی پر موجود شفاف حفاظتی تہہ ’’کنجنکٹیوا کو بھی متاثر کرتا ہے جس کی وجہ سے آنکھ کی پتلی کا رنگ بدل کر گلابی ہوجاتا ہے۔

 تحقیق کاروں نے کہا کہ کورونا وائرس کی فوری اور مؤثر تشخیص میں بے وجہ گلابی آنکھوں کو بھی بطور علامت شامل کرلیا جائے تو اس سےکورونا کی بروقت تشخیص کے ساتھ ساتھ مریض کی مناسب دیکھ بھال میں بھی خاصی مدد ملے گی۔

ماہرین اس صورت میں آنکھوں کو ہاتھ لگانے یا رگڑنے سے احتیاط کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ کورونا آنکھوں سے بہنے والے آنسووں  سے بھی پھیل سکتاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یہ عام سا عمل حیات کو مختصر کرنے والے جین پر مثبت اثر ڈالتا ہے، تحقیق
یہ عام سا پھل خواتین میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
کشمش کا پانی پینے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
ٹریفک کے شور سے آپ کن امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟ماہرین نے بتادیا
بہتر صحت کے لیے دن بھر میں کتنا بیٹھنا، کھڑے ہونا، چلنا اور سونا چاہیے؟
لمبی زندگی کا حصول کیسے ممکن ہے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version