Advertisement

اداکار فیروز خان کا ایک اور بڑا اعلان ، مداحوں کیلئےخوشخبری آگئی

Feroze Khan

پاکستان شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار فیروز خان نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ وہ جلد اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے جارہے ہیں۔

مداحوں نے بھی اپنے پسندیدہ اداکار کی اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے انہیں بھرپور سراہا، فیروز خان اپنے اس چینل کے ذرریعے مذہبی تعلیمات کے حوالے سے بات کریں گے۔

خیال رہے کہ اداکار نے گزشتہ ماہ شوبز چھوڑ کرمذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا۔

جس کے بعد اداکار نے بتایا تھا کہ وہ جلد اپنا ملبوسات کا برانڈ لانچ کرنے جارہے ہیں اور یہی ان کی کمائی کا ذریعہ ہوگا۔

اداکار نےایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ ایسے ڈراموں یا پروجیکٹس کا حصہ تو ضرور بنیں گے جس کے ذریعے لوگ کچھ نا کچھ سیکھ سکیں،البتہ وہ ڈرامے جن کی کہانیاں بےبنیاد ہوں وہ ان کا حصہ نہیں بنیں گے۔

خیال رہے کہ فیروز خان نے 2014 کے بعد اداکاری کی شروعات کیں اور انہوں نے اب تک ایک درجن تک ڈراموں میں کام کیا، ان کے مقبول ڈراموں میں ’گل رعنا، چپ رہو، تم سے مل کے، وہ ایک پل اور دل کیا کرے‘ شامل ہیں۔

Advertisement

فیروز خان نے ’زندگی کتنی حسین ہے‘ اور ’ٹچ بٹن‘ جیسی فلموں میں کام بھی کیا ہے، ان کی فلم ’ٹچ بٹن‘ رواں سال عید پر ریلیز ہوگی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version