Advertisement

قومی ایئرلائن کے دو پائلٹس میں کوروناکی تصدیق ہوگئی

پی آئی اے

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے کینیڈا سے وطن واپس آنے والے دو پائلٹس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے، دونوں متاثرہ کپتانوں کو لاہور کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق پی آئی اے کے دو پائلٹس اور عملے کے دیگر تین ارکان کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے دونوں پائلٹس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ دونوں پائلٹس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں لاہور کے نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انکی حالت بہتر ہے جبکہ منفی ٹیسٹ کے حامل عملے کے دیگر تین ارکان کو 15 دن الگ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد انتقال کر گئے، جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد اب تک 47ہوگئی۔

کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 179کیسز سامنے آگئے ، مریضوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوزکر گئی ہے جبکہ ملک میں اب تک 170 افراد مکمل صحتیاب ہو چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version