Advertisement

افغانستان میں 3ماہ میں 533عام شہری ہلاک ہوئے،رپورٹ

اقوام متحدہ

اقوام ِمتحدہ کی رپورٹ میں کہاگیاہےکہ افغانستان میں 3 ماہ کےدوران بچوں سمیت 500  سےزائدافراد ہلاک ہوئےہیں۔

اقوامِ متحدہ نےاپنی ایک رپورٹ کےمطابق رواں سال کےابتدائی 3 ماہ کےدوران افغانستان میں جاری لڑائی میں 533 عام شہری ہلاک ہوئےجن میں 152بچےشامل ہیں۔

 عالمی ادارےکےمشن برائےافغانستان کی پیرکوجاری ہونےوالی رپورٹ میں کہاگیاہےکہ یکم جنوری سے 31 مارچ تک لڑائی اور جھڑپوں میں 760 عام شہری زخمی ہوئے۔

 3 ماہ کے دوران ہونے والے جانی نقصانات میں سے 55 فی صد طالبان، داعش اور حکومت مخالف دیگر گروہوں کی کارروائیوں کے نتیجے میں ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونےوالےعام شہریوں میں 152 بچےجبکہ 60 خواتین بھی شامل تھیں۔ اس عرصےکےدوران 256 بچےاور108 خواتین زخمی بھی ہوئیں۔

Advertisement

تاہم رپورٹ کےمطابق طالبان اوردیگرحکومت مخالف گروہوں کےبجائےافغان حکومت اورافغانستان میں تعینات غیرملکی افواج کی کارروائیوں کےدوران زیادہ بچوں کی جان گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امن کا نوبیل انعام 2025 : ٹرمپ کے خواب چکنا چور کرنے والی ماریا کورینا کون ہیں؟
نیوز بریک کے دوران خاتون اینکر کی میز پر اچانک چوہے کی انٹری ، ویڈیو وائرل
اسرائیلی فوج کا انخلا، غزہ میں شہریوں کا والہانہ جشن ، اللہ اکبر کی صدائیں
ٹرمپ کی خواہش ادھوری رہ گئی؛ نوبیل انعام ماریہ کورینہ کے نام
فلپائن میں 7.4 شدت کا ہولناک زلزلہ؛ سونامی کی وارننگ جاری
کیا ٹرمپ امن کے نوبیل انعام جیت پائیں گے؟ اعلان آج متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version