شراب پینےسےکورونا وائرس کاخاتمہ؟بھارت کا دعویٰ

کورونا سے بچاؤکے لیےبھارت میں انتہاپسند ہندوؤں کی جانب سےگائےکےپیشاب پینےکی پارٹیوں کےبعد اب بھارتی ریاستی اسمبلی کےایک رکن نےدعویٰ کیاہےکہ شراب نوشی کرنےسےگلےمیں موجودکوروناوائرس ختم ہوجاتا ہے۔
بھارتی میڈیاکےمطابق بھارتی ریاست راجستھان کےرکن اسمبلی بھارت سنگھ نےدعویٰ کیاہےکہ جس طرح الکوحل سےہاتھ دھونے سےکوروناہاتھوں سےختم ہوجاتاہے،اسی طرح الکوحل کےاستعمال سےمذکورہ وباگلےسےختم ہوجاتی ہے۔
بھارتی اخبارکےمطابق راجستھان کےشہرسنگوڈ سےریاستی اسمبلی کےرکن منتخب ہونےوالےبھارت سنگھ نےایک خط لکھ کر ریاستی حکومت سےمطالبہ کیاہےکہ وہ شراب کی دکانیں کھولےتاکہ لوگ آسانی سے الکوحل خرید سکیں۔
رپورٹ کےمطابق رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کو لکھےگئے خط میں دلیل دی گئی ہےکہ جس طرح الکوحل سے ہاتھوں سےکوروناوائرس ختم ہوجاتاہے،اسی طرح اسےپینےسےبھی گلےسےکوروناختم ہوجاتاہے،اس لیےایسی دکانیں کھول دی جائیں۔
انہوں نےخط میں دعویٰ کیاکہ ریاست بھرمیں شراب کی دکانیں کھولنےسےنشےکےعادی افرادکومرنےسےبھی بچایاجاسکےگاجو اس وقت غیرمعیاری الکوحل بھی استعمال کرنےپرمجبورہیں۔
اخبارکےمطابق مذکورہ رکن اسمبلی سےقبل ایک اوررکن اسمبلی بھی راجستھان کےوزیر اعلیٰ کوخط لکھ کر شراب کی دکانیں کھولنےکی تجویزدےچکے ہیں۔
واضح رہےکہ راجستھان میں اب تک کوروناسے 61 افرادہلاک ہوچکے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News