کراچی میں لاپتہ بچوں کی لاشیں مل گئیں

کراچی کے علاقےنیا ناظم آباد کے قریب بس اسٹاپ پر کئی روز سے لاوارث کھڑی گاڑی سے 2 لاپتہ بچوں کی کئی روز پرانی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی موت دم گھٹنےکے سبب واقع ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ منگھوپیرکے ایس ایچ او انسپکٹر گل اعوان کا کہناہے کہ نیا ناظم آباد کے بس اسٹاپ کے قریب گاڑی سے تعفن زدہ لاشوں کی خبر محلہ کے لوگوں نےدی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی لاک تھی جس کے شیشے توڑ کر گیٹ کھولا گیا تو 2 بچوں کی لاشیں اندر موجود تھیں،ایک بچے کی لاش کار کی عقبی سیٹ پرتھی جبکہ دوسری لاش دونوں اگلی سیٹوں کے درمیان موجود تھی۔
پولیس کاکہناہے کہ لاشوں پر بظاہر کوئی نشان نہیں ، شبہ ہے کہ دونوں بچوں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہناہےکہ دونوں بچوں کی شناخت دانش زبیراور عبید سعید کے نام سے ہوئی ہے جو 10 مئی سے پراسرار طور پر لاپتہ تھے۔ شبہ ہے کہ بچے کھیلتے ہوئے اس گاڑی میں داخل ہوئےاور دروازوں کے لاک خراب ہونے کی وجہ سے گیٹ نہ کھول سکے۔
پولیس کا کہناہےکہ گاڑی کافی عرصہ سے بس اسٹاپ کے قریب کھری ہوئی تھی ،شیشوں پر گرد جم جانے کی وجہ سے باہر سے کسی کو بچے نظر نہیں آئے۔ بچوں کی لاشوں کوعباسی شہید اسپتال منتقل کردیاگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

