Advertisement

آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے

ماہرہ خان

بالی ووڈ اداکار رشی کپور اور عرفان خان کے انتقال پربھارت ہی نہیں بلکہ  دنیا بھرمیں موجود ان کے مداحوں کو افسردہ کردیاہے۔

پاکستان میں بھی بھارتی فنکاروں کے انتقال پر ان کے مداحوں کی جانب سے گہرے رنج وغم کااظہارکیاگیاہے۔

67 سالہ رشی کپور گزشتہ روز جبکہ عرفان خان بدھ کو اپنے مداحوں کو اداس کر گئے۔

دونوں اداکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے والوں میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی سامنے آگئیں۔ ماہرہ  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر دونوں فنکاروں کو خراج تحسین پیش کیااور ان کی فنی صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔

عرفان خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان  کی وفات پر ماہرہ نے ان کی انگریزی  فلم مقبول کاایک کلپ انسٹا گرام پر شیئر کیا ہے اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

Advertisement

دوسری جانب رشی کپور کی ایک جوانی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئےاداکارہ  نے  کہا کہ یہ زندگی آپ  کیلئے بہت ہی  چھوٹی تھی جبکہ آپ ہمیشہ اس  زندگی سے بڑھ کر تھے۔ آپ کا شکریہ، آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے۔

خیال رہے کہ رشی کپور گزشتہ روز ممبئی کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے تھےوہ کینسر میں مبتلا تھے جس سے وہ گزشتہ دو سال سے لڑ رہے تھے جبکہ گزشتہ سے پیوستہ روز انہیں سانس لینے میں مشکل ہورہی تھی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیاگیا۔

بھارت کے نامور فنکار عرفان خان بدھ کے روز انتقال کرگئے تھے۔ وہ دو سال تک برطانیہ میں ایک نایاب بیماری سے لڑتے رہے تھے اور طبیعت میں بہتری پر اپنے ملک آچکے تھے مگر منگل کو انہیں طبیعت خراب ہونے پر آئی سی یو لے جایا گیا جہاں وہ آنت کے انفیکشن کے باعث چل بسے۔ ان کی عمر 53 برس تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکن حسینہ فاطمہ بوش کی توہین پر عالمی حسیناؤں کا احتجاج ، تقریب کا اجتماعی واک آؤٹ
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version