Advertisement

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین کورونا کا شکار

توفیق عمر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر بھی کورونا کا شکارہوگئے۔

38 سالہ اوپنر توفیق عمر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد وہ اپنے گھر میں قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

توفیق عمر کا کہنا ہے کہ شوکت خانم اسپتال سے 2 دن پہلے ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے، ڈاکٹروں کی ہدایت پر خود کو سیلف آئیسولیٹ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خود کو تندرست محسوس کررہا ہوں، ڈاکٹرز نے بخارکی صورت میں پیناڈول دوا کھانےکا مشورہ دیا ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر پی سی بی کی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے رکن بھی ہیں اور انہوں نے 44 ٹیسٹ اور 22 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

Advertisement

  توفیق عمر نے 44 ٹیسٹ اور 22 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں 7 سنچریوں اور 14 نصف سنچریوں کی مدد سے 2963 رنز بنائے جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 504 رنز سکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version