Advertisement

ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرمزید دکانیں سیل

لاہور

لاہور میں ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پرشاہ عالم مارکیٹ میں 45 دکانیں سیل کردی گئیں جبکہ چونگی امرسدھو میں 7 دکانوں کو سیل کیا گیا۔
دوسری جانب یوم علیؓ کے سلسلہ میں اندرون لاہور کی تمام مارکیٹیں سیل کر دی گئیں، پولیس نے شاہ عالم مارکیٹ، اکبری منڈی، سرکلر روڈ سمیت متعدد مارکیٹیں بند کرکے رکاوٹیں لگا دیں جبکہ بازاروں کے داخلی و خارجی راستے بھی سیل کر دیئے گئے۔
تاجروں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے بغیر اطلاع مارکیٹیوں کو سیل کر دیا گیا ہے، انتظامیہ گر پہلے آگاہ کر دیتی تو دکاندار اپنے تجارتی آرڈرز آج کیلئے نہ کرتے۔
دوسری جانب اکبری منڈی کو ڈس انفیکٹ کرنے کیلئے 2 روز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صدر اظہر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ اکبری منڈی جمعہ اور ہفتہ کے روز بند رہے گی اور اب پیر کے روز سے آپریشنل ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version