Advertisement

جناح اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں مشتعل افرادکی توڑ پھوڑ

کراچی کے جناح اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں مشتعل افراد نے گھس کر توڑ پھوڑ کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشتعل افراد کی جانب سے توڑ پھوڑاس وقت کی گئی جب کورونا وائرس سے متاثرہ ایک مریض کی موت کے بعد اسپتال انتظامیہ نے مریض کے اہلِ خانہ کو میت دینے سے انکار کردیا۔

مشتعل افراد مریض کی میت اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ سے لے جانے میں کامیاب رہے تھے تاہم موقع پر رینجرز اہلکاروں نے پہنچ کرمیت کو واپس وارڈ میں منتقل کردیا۔

آاسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں حملےمیں شیشے توڑ دیے گئےجبکہ فرنیچر اور پنکھےبھی  زمین پر پڑے نظر آئے، کاؤنٹر پر نصب شیشے کی کھڑی بھی توڑ دی گئی۔

جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹرڈاکٹر سیمی جمالی کا کہناہے کہ ہیلتھ کئیر میں گھس  کر مشتعل کارروائی میں پولیس نے8 سے9افراد کو گرفتارکرلیاہے۔

Advertisement

ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ 60 سالہ شخص کو ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس سے تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال لایا گیا تھا۔ مریض کوسانس لینے میں تکلیف اور مشکل کاسامناتھا، بخار اور کھانسی بھی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں مریض کے اہلخانہ سے بھی مشاورت کی گئی۔

ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایاکہ تیمارداروں کو بالائی منزل پر جانےکی اجازت نہیں تھی جہاں مریض زیر علاج تھا لیکن ان کے انتقال کے بعد ہسپتال کے باہر ایک بڑا مجمع لگ گیا اور پھر انہوں نے وارڈ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version