Advertisement

رواں سال نویں اور گیارہویں کے امتحانات نہیں ہونگے

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ رواں سال نویں اور گیارہویں کے امتحانات نہیں ہونگے ،جن بچوں کے پاس نویں اور گیارہویں کے رزلٹ موجود ہیں ان کو دسویں اور بارہویں میں ترقی دے دی گئی ہے، یہ طلبا اگلے سال دسویں اور بارہویں کے امتحانات دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ طلباکو نویں اور گیارہویں کے مضامین کلیئر ہیں ان کو پروموٹ کر دیا جائے گا، ان بچوں کے پچھلی سال کے نمبر کیلکولیٹ کیے جائیں گے،ہم نے اکثر دیکھا ہے نویں کی بجائے دسویں کا رزلٹ بہتر ہوتا ہے، اس لئے ہم نے فیصلہ کیا کہ طلبا کے نمبروں میں تین فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
شفقت محمود نے کہا کہ چالیس فیصد مضامین میں فیل طلبا کو پاسنگ مارکس دیے جائیں گے،گیارہویں اور بارہویں کے ایک ساتھ امتحانات دینے والے کے مخصوص امتحانات ہونگےجو کہ ستمبر اور نومبر میں ہونگے،گیارہویں میں اپنے رزلٹ سے مطمئن نہ ہونے والے طلبا بھی مخصوص امتحان دے سکیں گے،جن کے پاس گیارہویں کا رزلٹ نہیں ان کے بھی امتحانات ہونگے۔
وفاقی وزیر نےمزید کہا کہ جو چند مضامین کے امتحانات دینا چاہتے ہیں وہ بھی مخصوص امتحانات میں شامل ہوسکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version