پی آئی اے کی خصوصی پرواز نیوجرسی سے لاہورکیلئے روانہ

پی آئی اے کی تیسری خصوصی پرواز امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کرامریکی ریاست نیوجرسی سے لاہور روانہ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پرواز250پاکستانیوں کولےکرنیوجرسی کےشہر نیوآرک ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی ہے۔ قونصل جنرل عائشہ علی نےمسافروں کو رخصت کیا۔
قونصل جنرل کا کہناتھا کہ امریکا میں پھنسے ہم وطنوں کی واپسی کیلیےہر ممکن اقدامات کیےہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وطن واپسی کے خواہشمندوں سے رابطے میں ہیں، 21 مئی کوپی آئی اے کی چوتھی پرواز بھی نیوجرسی کے شہرنیوآرک سے ہی روانہ ہوگی۔
خیال رہے کہ تین روز قبل قومی ایئر لائن کی خصوصی پرواز قطر میں پھنسے237 پاکستانیوں کو لےکر پشاور پہنچی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News