Advertisement

جھنگ ،ٹڈی دل کے حملےسے فصلیں متاثر

صوبہ سندھ

جھنگ کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کے حملے کے باعث کھڑی فصلیں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

جھنگ کے ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کاکہناہے کہ متاثرہ علاقوں میں زرعی ماہرین کی معاونت سے آپریشن شروع کردیا ہے۔چند روز قبل ٹڈی دل لیہ کےحملے نے نشیبی علاقوں میں کھڑی فصلوں کوشید نقصان پہنچایا ۔

ٹڈی دَل کے وار لیہ کے نشیبی علاقے کھوکھر والا، شاہ والا، بیٹ گجی اور بکھری احمد خان میں جاری ہیں۔ حملے میں گندم، مرچ  اور ٹماٹر کی فصلیں متاثر ہوئیں، کاشتکار اپنی مدد آپ کے تحت ڈھول اور برتن بجا کر ٹڈی کو بھگانے میں مصروف رہے۔

محکمہ ذراعت کاکہناہے کہ ٹڈی دل کی نقل وحمل کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔اس سے قبل بلوچستان کے ضلع بارکھان میں ٹڈی دل کے حملے میں فصلیں تباہ ہو گئیں۔

بارکھان کی فصلوں پر ٹڈی دل کے حملے میں کپاس کی فصل کو شدید نقصان پہنچا تھا جبکہ مرچ، پیاز اور ٹماٹر کی فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔

Advertisement

محکمہ زراعت کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں اسپرے کا عمل شروع کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سندھ کے ضلع نواب شاہ میں ٹڈی دَل نے فصلوں پر حملہ کر دیا تھا۔ جس کے باعث کپاس، گنا، جوار اور پیاز کی فصل کو نقصان پہنچا۔

نواب شاہ کی یونین کونسل اباوڑی ساوڑی، سھیلو اور سومر جمالی میں ٹڈی دَل نے حملہ کیا تھا۔ جس کی وجہ سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔

کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ ٹڈی دَل کے فصلوں پر حملے نے ہمیں پریشان کر دیا ہے۔ حکومت ٹڈی دَل کے خاتمہ کے لیے اسپرے کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایسا سندھ چاہتے ہیں جہاں باصلاحیت خواتین اور مردوں کو مالی وسائل حاصل ہوں، مراد علی شاہ
آگ اور پانی کا کھیل مزید نہیں چل سکتا، اب ٹھوس فیصلے کرنے کا وقت آگیا، وزیر اعظم کا دوٹوک موقف
اب بہت ہوگیا، افغانستان سے دہشتگردوں کی واپسی کی گارنٹی نہ ملنے پر کارروائی ہوگی، خواجہ آصف
2023 بریک ڈاؤن، کے الیکٹرک کی غفلت ثابت، نیپرا نے جرمانہ عائد کر دیا
الیکٹرک گاڑیوں کی جانب تاریخی قدم، وفاقی کابینہ نے NEV پالیسی منظور کر لی
ہم پرامن احتجاج کے حق میں ہیں، قانون شکنی ہرگز برداشت نہیں، طلال چوہدری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version