Advertisement

خالی خانہ کعبہ دیکھ کر اللہ سے معافی مانگتی ہوں

nadia hussain

پاکستان شو بز انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ خانہ کعبہ کو خالی دیکھ کر میرے  رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نادیہ حسین نے حال ہی میں سرکاری چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی اور ٹرانسمشین کے میزبان احسن خان اور شائقین سے اپنے حج اور عمرے کا تجربہ شیئرکیا۔

 انھوں نے  کہا کہ خانہ کعبہ کی زیارت کے تجربے کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا کیونکہ آپ جو کچھ وہاں محسوس کرتے ہیں اس کی وضاحت کے لیے الفاظ نہیں ہوتے۔

اداکارہ،بیو ٹیشن وماڈل نا دیہ خانہ کعبہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں اور کہا مجھے نہیں سمجھ آتا ہم کہاں اللہ کو راضی کرنے سے چوک گئے،مجھے خالی خانہ کعبہ کو دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے ہر بار جب بھی میں دیکھتی ہوں خانہ کعبہ خالی ہے کچھ سمجھ نہیں آتا کیاکروں پھر میں اللہ سے معافی مانگتی ہوں اور دعا کرتی ہوں یااللہ تیرا گھر ہے اور تیرا گھر کبھی بھی خالی نہیں ہوتا اور آج کل اتنے عرصے سے تیرا گھر خالی ہے۔

Advertisement

نادیہ حسین کی باتیں سن کر اور انہیں جذباتی دیکھ کر شو کے میزبان احسن خان اور وہاں موجود شائقین بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں سے بھی آنسو چھلک پڑے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version