Advertisement

چند ہفتوں میں پاکستان میں کورونا دوا کی تیاری شروع ہوجائے گی

کیسز میں مزید اضافہ

معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وائرس کےعلاج کیلئے دوا کی پاکستان میں چند ہفتوں میں تیاری شروع ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے معاونِ خصوصی کا کہناتھا کہ مہلک وائرس کی تاحال کوئی ویکسین نہیں ہے نہ کوئی علاج ابھی دریافت ہوسکا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہناتھا کہ امریکی دوا ساز کمپنی نے دوا بنادی اور ان کا دعویٰ ہے کہ اس کے استعمال سے مہلک بیماری کی شدت میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

معاون خصوصی کا کہناتھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان امریکی دوا ساز کمپنی کے حکام سے میٹنگ کرچکے ہیں۔ انہوں نےمزید بتایا کہ دنیا بھر میں 5 کمپنیوں کو لائسنس دیا گیا ہے جو یہ دوا بنا سکیں گی اور اس میں پاکستان کی بھی ایک کمپنی شامل ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق 5 سے 6 ہفتوں میں دوا کی رجسٹریشن کی جائے گی اور 8 ہفتوں کے دوران پیدوار شروع کردی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement

کورونا وائرس ، ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

کورونا وائرس کی تباہ کاریوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات  تین لاکھ کے قریب پہنچ گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وباء دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے جس میں 2،98،322 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 44 لاکھ  42 ہزار سے تجاوز کر گئی  ہے۔

دوسری جانب اس وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 16 لاکھ 68 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

اس مہلک وائرس کے سب سے زیادہ مصدقہ مریض امریکہ میں ہیں جہاں 14 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 85 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

اسپین میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار سے تجاوز کرگئی  ہے جبکہ 27 ہزار  سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ روس میں 2 لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 2 ہزار 300 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Advertisement

برطانیہ میں مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 29 ہزار سے تجاوز کرگئی  ہے جبکہ 33 ہزار   سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ اٹلی میں 2لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 31 ہزار   سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

برازیل میں ایک لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 13 ہزار  200 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فرانس  میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اموات  27 ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں۔

جرمنی میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 74 ہزار سے زائد جبکہ ہلاکتوں کی تعداد  7 ہزار 800 سے تجاوز کرگئی ہے۔ ترکی میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 43 ہزار سے تجاوز کرگئی ہےجبکہ ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار  900 سے تجاوز کرگئی ہے۔

ایران میں مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ  12 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اموات کی تعدا 6 ہزار 700 سے تجاوز کرگئی ہیں۔ چین میں  متاثرہ مریضوں کی تعداد  82 ہزار 900 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 4ہزار 600 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

بھارت میں 78 ہزار  سے زائد مریض جبکہ 2 ہزار 500 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔  پیرو میں 76 ہزار سے زائد مریض جبکہ 2 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

کینیڈا میں 72 ہزار سے زائد مریض  ہیں جبکہ 5 ہزار   300 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔  بیلجیم میں 53 ہزار  900 سے زائد مصدقہ مریض  ہیں جبکہ 8 ہزار  800 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

Advertisement

سعودی عرب میں مریضوں کی تعداد 44 ہزار 800 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ جبکہ 273 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ نیدرلینڈز میں 43 ہزار  200 سے زائد افراد متاثر جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 5ہزار  500 سے زائد ہو گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version