جمائما نے وزیراعظم پرطنزکےنشتر برسا دیے

وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیٹا بہت خوش ہے کہ اب وہ کرکٹ اور فٹبال کھیل سکتا ہے۔
حال ہی میں برطانوی وزیر اعظم نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ ’عالمی وبا کی صورتحال میں عوام اپنے گھروں میں اہل خانہ کے ساتھ کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔‘
بورس جانسن کے بیان پر طنزیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے جمائما کا کہنا تھا کہ ’ان کا بیٹا یہ سن کر بہت خوش ہے کہ وہ کرکٹ اور فٹبال کھیل سکتا ہے، لیکن صرف میرے ساتھ ۔
My son is very relieved he can now play football & cricket… but only with me.
Advertisement— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) May 10, 2020
جمائما کے اس ٹوئٹ کے ردعمل میں انہیں بچے کا ضرورت سے زیادہ تحفظ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا جس پر انہوں نے وضاحت پیش کی کہ یہ محض ایک مذاق تھا۔
Sad. He should have normal life and pursue his interests.
— Amir Mateen (@AmirMateen2) May 10, 2020
Love that some people (in Pakistan) have interpreted this as I’m just a really overprotective, over-involved mother. https://www.bolnews.com/urdu/latest/2020/05/422138/amp/
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) May 10, 2020
واضح رہے کہ جمائما اپنے دلچسپ ٹوئٹس کے باعث آئے روز پاکستان میں خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں، یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ انہیں خبروں میں رہنے کا فن خوب آتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

