ایس او پیزکی خلاف ورزی کرنیوالے علاقوں میں لاک ڈاؤن سخت کرنے پر غور

ملک بھر میں کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے کیسز اور عوام کی جانب سےمہلک وائرس کی روک تھام اور احتیاط کیلئے متعین ایس او پیز کی خلاف ورزی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے خلاف ورزی کرنے والے علاقوں میں لاک ڈاؤن سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فرازنے کورونا کی حالیہ صورتحال اور عوامی مقامات پرعوام کی جانب سے ایس اوپیز اور احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کا جائزہ لیتے ہوئے حکومتی اقدامات سےآگاہ کیا ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے آج اب تک مزید ایک ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 803 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 37218 تک جاپہنچی ہے۔
اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 284 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 243 اور پنجاب میں 234 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 30، اسلام آباد 7، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر ممیں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

