Advertisement

ہیری اور میگھن نےبیٹے’ آرچی‘ کی پہلی سالگرہ پر وڈیو جاری کردی

شاہی حیثیت سے دستبردار ہونے والےبرطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن نے بیٹے ’آرچی‘ کی پہلی سالگرہ پر ان کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی۔

سوشل میڈیا پر ہیری اور میگھن کے بیٹے کی پہلی سالگرہ کے موقع پران کی والدہ میگھن کے ہمراہ کہانی سنتے ہوئے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ننھا آرچی میگھن کی گود میں بیٹھا ہے، میگھن اس کو کہانی سنارہی ہیں لیکن وہ اپنی شرارتوں میں مگن لگ رہا ہے۔

ویڈیو میں ہیری منظر سے غائب ہیں مگر اُن کی آواز سنائی دے رہی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ وڈیو بنانے میں مصروف ہیں جو کہ ’سیو وِد اسٹوریز‘ مہم کی حمایت میں بنائی گئی ہے۔

 اس مہم میں ہیری اور میگھن برطانیہ اور امریکا میں بڑھ چڑھ کا حصہ لے رہے ہیں جس کا مقصد ان بچوں کی دلجوئی کرنا ہے جو عالمی وبا کورونا کا شکار ہیں۔

Advertisement

 آرچی کی سالگرہ کے موقع پر جاری کی گئی ویڈیو کا شمار ان ویڈیوز میں ہوتا ہے جس میں ننھے آرچی کا چہرہ واضح ہے، ہیری اور میگھن کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں اور ویڈیو میں ان  کا چہرہ اکثر و بیشتر واضح نہیں کیا جاتا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 6 مئی کو دنیا میں آنے والے ہیری اور میگھن کے بیٹے کو ‘ماسٹر آرچی ماؤنٹ بینٹن ونڈسر’ کا نام دیا گیا تھا۔

’آرچی‘ کے نام سے پہلے شہزادے کا لقب استعمال نہیں کیا گیا بلکہ ان کے نام سے پہلے ماسٹر لگایا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version