رکن پنجاب اسمبلی کی کورونا وائرس میں مبتلا اہلیہ کو ڈینگی بھی ہوگیا

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی مظفر علی شیخ کی کورونا وائرس میں مبتلا اہلیہ کو ڈینگی بھی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے حافظ آباد سے رکن پنجاب اسمبلی مظفر شیخ کےاہلخانہ کا کہناہے ان کی اہلیہ کا 10 روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ میو اسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں۔
اہل خانہ نے بتایا کہ اسپتال انتظامیہ کو متعدد بار کمرے میں مچھروں کی شکایت کی تھی لیکن انہوں نےکان نہیں دھرا، مچھروں کے کاٹنے کی وجہ سے انہیں ڈینگی بھی ہو گیا ہے۔
اہل خانہ کا کہناہے کہ اسپتال انتظامیہ کی نااہلی کے باعث مظفر علی شیخ کی اہلیہ کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement

