Advertisement

طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے ماہرین کی ٹیم کاتحقیقات کا آغاز

پی آئی اے طیارہ  حادثے کی انکوائری کے لیے ائیر بس بنانے والی کمپنی کے ٹیکنیکل ماہرین کی 11 رکنی ٹیم نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

 پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے ایئربس کمپنی کے ٹیکنیکل ماہرین کی 11 رکنی ٹیم  آج صبح کراچی پہنچی،ایئر بس کمپنی کے ٹیکنیکل ایڈوائزرز فرانس کے جنوبی شہر ٹولائوس سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

فرانسیسی ماہرین کی ٹیم خصوصی پرواز نمبر اے ای بی 1888 میں کراچی پہنچی ہے۔

ذرائع سول ایوی ایشن کا کہناہے کہ ٹیکنیکل ماہرین  کے طیارے نے ایئر بس اے 330 نے صبح 6 بج کر 35 منٹ پر کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔

Advertisement

تحقیقاتی ٹیم کی آمد پر کراچی میں فرانسیسی قونصل خانے کے حکام، سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے افسران نے ٹیکنیکل ماہرین کا استقبال کیاجا کے بعد ٹیم کراچی ایئر پورٹ پر واقع ہوٹل میں قیام پذیر ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ 22 مئی کو کراچی میں ہونے والے دلخراش واقعے پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 8303 کی تباہی کی وجوہات کا کھوج لگائیں گےجس کے بعد طیارہ حادثے کی پاکستانی تحقیقاتی ٹیم سے مشاورت بھی کی جائے گی۔

ذرائع کا کہناہےکہ ائیربس کمپنی کی ٹیکنیکل ٹیم  کراچی ایئر پورٹ کے رن وے 25 ایل کا معائنہ کریں گے جہاں پائلٹ نے اس پرواز کو گیئر کھلے بغیر لینڈ کرانے کی کوشش کی تھی۔

ماہرین کی ٹیم پاکستانی تحقیقاتی حکام کے ہمراہ جائے حادثہ کا بھی دورہ کرے گی اور اس سلسلے میں جائے حادثہ سے تباہ شدہ ایئر بس کی باقیات کی منتقلی پہلے ہی روکی جا چکی ہے۔

ماہرین کی ٹیم  تیاری کا بلیک باکس اور دیگر ضروری آلات اپنے ساتھ لے جائے گی۔

Advertisement

ایئر بس انتظامیہ تحقیقات میں پی آئی اے اور پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو بھرپور تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ تحقیقات مکمل کر کے ٹیم آج رات کراچی سے فرانس روانہ ہوگی۔

واضح رہے کہ 22 مئی کو پی آئی اے کا لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ کراچی ائیرپورٹ پر رن وے پر لینڈ کرنے سےچند سیکنڈ قبل آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

حادثے کے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت 97 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد معجزاتی طور پر بچ گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version