سعودی حکومت کا عوام سے وصول کیے جانے والے ٹیکسوں میں اضافہ

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہونے والے لاک ڈاون اورتیل کی طلب اور قیمتوں میں گراوٹ کے باعث معیشت کو نقصان پہنچنے کے سبب ” ویلیو ایڈڈ ٹیکس “ (وی اے ٹی ) میں تین گنا اضافہ کرنے کا فیصلہ کرکے اسے ری کور کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔
سعودی عرب نے ٹیکس میں اضافے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ملنے والے رہائشی الاﺅنس کو بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
خیال رہے کہ دو سال قبل سعودی عرب نے معیشت کا خام تیل کی عالمی منڈیوں میں انحصار کم کرنے کیلئے ویلیوایڈڈ ٹیکس متعارف کروایا تھا تاہم اب کورونا وائرس کے باعث معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے پیش نظر یکم جولائی سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس پانچ فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
سعودی حکومت نے یکم جون سے رہائشی الاﺅنس بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیاہے ،سعودی حکومت کو اس ہنگامی منصوبے سے 26.6 ارب ڈالر کا فائدہ پہنچے گا ۔
کورونا وائرس اور بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی طلب اور قیمتیں کم ہونے کے باعث سعودی عرب کی ذرائع آمدن میں کمی واقع ہوگئی ہے، سعودی عرب کا شمار تیل برآمد کرنے والے بڑے ممالک میں کیا جاتاہے۔
سعودی وزیر خارجہ محمد الجدان کا اپنے ایک بیان میں کہناہے کہ حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت کچھ اداروں کے اخراجات کو معطل یا ملتوی کیا جارہاہے جبکہ ویژن 2030 کے اصلاحاتی پروگرام کے منصوبے کے اخراجات بھی کم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ اقدامات تکلیف دہ ہیں لیکن ضروری اس لیے ہیں تاکہ درمیانے اور لمبے عرصے کیلئے مالی اور معاشی استحکام حاصل کیا جا سکے اور کورونا وائرس کے بحران پر کم سے کم نقصان کے ساتھ قابو پایا جا سکے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News