Advertisement

عمران فاروق قتل کیس کا فیصلہ محفوظ

فاروق

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نےڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کا ٹرائل مکمل کرلیا جس کےبعد کیس کا محفوظ کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق سماعت کے دوران ایف آئی اے پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز احمد نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان نے جو پہلے اعترافی بیان دیا تھا پرسیکیوشن کو ملنے والے تمام شواہد اس کی تصدیق کرتے ہیں۔

پراسیکیوٹر کا کہناتھاکہ ایک جانب ملزمان کا اعترافی بیان رکھیں اوردوسری طرف استغاثہ کے شواہد کڑیاں جڑی ہوئی نظرآئے گی۔

پراسیکیوٹر ایف آئی اے کامزید کہنا تھا کہ جس شام قتل ہوا ، اسی شام عینی شاہدین نے ملزمان کو ڈاکٹرعمران فاروق کے گھر کے پاس دیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ اسی شام ملزمان سی سی ٹی وی ویڈیو میں بھی ڈاکٹر عمران فاروق کا تعاقب کرتے نظر آئے، اسی شام ملزمان برطانیہ سے سری لنکا روانہ ہوئے۔

ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز احمد نے عدالت میں حتمی دلائل مکمل کرلیے جس کے بعد  انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا محفوظ کرلیاگیا۔

Advertisement

اس سے قبل گزشتہ روز عدالت میں ملزمان کے وکلاء کے دلائل مکمل ہوگئے تھے۔

عدالت کی جانب سے عمران فاروق قتل کیس کا فیصلہ 18 جون کوسنایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version