Advertisement

وینس فلم فیسٹیول ایوارڈ رواں سال ستمبر میں ہوگا

فیسٹیول

دنیا کا قدیمی فلمی میلہ وینس فلم فیسٹیول کا آغاز اپنے شیڈول کے مطابق رواں سال ستمبر کو ہوگا۔

عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کوڈ 19  یعنی کورونا وائرس  کے باعث تمام تعلیم ، کاروباری اور شوبز کی سرگرمیاں معطل ہورہیہیں وہیں دیگر ایوارڈز کی  تقاریب بھی ملتوی ہوگئی ہیں ۔

اٹلی میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی خبریں سامنے آنے کے بعد یہ قیاس آرائیاں بھی سامنے آئیں   تھیں  کہ یہ فیسٹیول بھی باقی اجتماعات کی طرح منسوخ یا ملتوی کردیا جائے گا جس کے بعد وینس کے گورنر لوکا زائیا نے ان خبروں کو بےبنیاد ٹھہراتے ہوئے واضح کیا ہے   کہ فیسٹیول اپنے شیڈول کے مطابق منعقد ہوگا۔

لوکا زائیا کے مطابق فیسٹیول اپنے اعلان شدہ وقت پر منعقد کیا جائے گا البتہ یہ ضرور ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بہت کم تعداد میں پروڈکشن کمپنیز اس فلمی میلے کا حصہ بنیں گی۔

اس فیسٹیول کی 77ویں تقریب میں آسٹریلوی اداکارہ کیٹ بلینچٹ جیوری کی سربراہی کریں گی۔

Advertisement

’وینس‘ کو دنیا کے قدیم ترین فلم فیسٹیول ہونے کا اعزاز حاصل ہے جسے بینیل دی وینیزیا کمپنی کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version