Advertisement

کراچی پولیس چیف نے محکمے کے افسران کیخلاف نوٹس لے لیا

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے شہر میں میتوں کی تدفین میں پولیس کی جانب سے رکاوٹ ڈالنے کا نوٹس لیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ پولیس کا ایسا کوئی کام نہیں کہ قدرتی وفات پر تدفین کا اجازت نامہ دے، نہ ہی قدرتی وفات پر پولیس ڈیتھ سرٹیفکیٹ طلب کر سکتی ہے، تمام ایس ایس پیز اپنے ایس ایچ اوز کو سختی سے پابند کریں۔

کراچی پولیس چیف کی جانب سے عام بیماریوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تدفین میں پولیس کی جانب سے رکاوٹ کی شکایات کا نوٹس لیا گیا ہے۔

پولیس چیف نے ضلعی ایس ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ اس عمل کو سختی سے روکا جائے۔

انہوں نے تحریری ہدایت میں کہا کہ علاقہ پولیس میتوں کی تدفین کا اجازت نامہ جاری کر رہی ہے، اجازت نامہ جاری کرنے کے لیے ڈیتھ سرٹیفکیٹ طلب کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

کراچی پولیس چیف نے کہاکہ پولیس کا ایسا کوئی کام نہیں کہ قدرتی وفات پر تدفین کا اجازت نامہ دے، نہ ہی قدرتی وفات پر پولیس ڈیتھ سرٹیفکیٹ طلب کر سکتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام ایس ایس پیز اپنے ایس ایچ اوز کو سختی سے پابند کریں کہ یہ عمل فوری بند کیا جائے، محکمۂ صحت یا ڈپٹی کمشنر سے موصول کورونا مریض کی وفات کی اطلاع پر ہی تدفین کی کارروائی میں حصہ لیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر شکایات کے علاوہ ضلع غربی سے متعلق ایک ویڈیو اپ لوڈ ہوئی تھی، ویڈیو میں گورکن نے تدفین کے لیے پولیس کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ طلب کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version