Advertisement

لاک ڈاؤن میں نرمی کی صورتحال دیکھ کر شنیرا اکرم مایوسی کا شکار

shaniera

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی نرمی کے بعد کی صورتحال کو دیکھ کر کا فی مایوس نظر آ رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرشنیرا اکرم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ لاک ڈائون میں نرمی ٹریفک جام ، گنجان گلیوں اور بازاروں میں بغیر ماسک پہنے لوگوں کے رش کی فوٹیجز دیکھیں لگتا ہے کہ یہ ملک مجھے رُلانا چاہتا ہے۔

Advertisement

 واضح رہے کہ کورونا ایڈوائزری گروپ نے بھی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرائے کیونکہ مارکیٹوں اور دکانوں پر ایس اوپیز کو نظر انداز کرنے سے صورتحال خراب ہو چکی ہے، عیدالفطر تک کیسز بڑھیں گے۔

کورونا ایڈوائزری گروپ نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ احتیاط اور سختی ہی کورونا سے بچنے کا واحد طریقہ ہے۔

دوسری جانب لاک ڈاؤن کھلنے سے کیسز بڑھ چکے ہیں جبکہ بازار کھلنے سے کورونا کی منتقلی کا عمل بھی بڑھ گیا ہے۔

 بازار وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں، یہی صورتحال رہی توجولائی تک کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو گا، محفوظ رہنے کیلئے پہلے سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افواہیں حقیقت بن گئیں! ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کے درمیان طلاق ہوگئی
معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل انتقال کر گئیں
ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں؛ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version