Advertisement

ملک بھرمیں یوم ِعلی کے جلوسوں پر پابندی عائد

یوم علی

 ملک کےتمام صوبوں میں یوم ِعلی کےجلوسوں پرپابندی لگا دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نےرمضان المبارک کےآخری عشرے میں اوریوم علیؓ پرجلوس نکالنے پرپابندی عائدکردی تاہم ایس اوپیزپوراکرنے پرامام بارگاہوں اور گھروں پر مجالس کی جاسکیں گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مجالس کا دورانیہ ایک گھنٹہ ہو گا جس میں محدود تعداد میں لوگ شرکت کر سکیں گے۔

نوٹیفیشن میں کہا گیا ہےکہ امام بارگاہوں میں مجالس فرش پرہوں گی اورشرکامیں فاصلہ 6 فٹ ہوگا،جبکہ بچوں، 50 سال سے زاائد عمر کے افراد اور بیماروں کو امام بارگاہوں میں نہیں آئے  گا ۔

بلوچستان میں بھی یوم علیؓ کےجلوسوں پرپابندی عائد کرتےہوئےمحکمہ داخلہ بلوچستان نےنوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

Advertisement

نوٹیفکیشن کےمطابق صوبےمیں مذہبی اجتماعات پرپہلےہی پابندی عائد ہے،وفاقی حکومت نےبھی مذہبی اجتماعات کی اجازت نہ دینےکی ہدایت کی ہے۔

خیبرپختون خواحکومت کےاعلامیےمیں کہاگیاہےکہ امام بارگاہوں کےاندرسماجی فاصلوں کاخیال رکھتےہوئےمجالس منعقدکی جاسکتی ہیں۔

جبکہ سندھ میں علمائےکرام کی مشاورت سےتمام مذہبی سرگرمیوں، جلوسوں اورریلیوں پرپابندی برقرارہے۔

محکمۂ داخلہ سندھ نےاس حوالےسےنیانوٹی فکیشن جاری کردیاہے۔

وفاقی وزارتِ داخلہ نے تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور کمشنر اسلام آباد کو مراسلہ بھیج کر کہا ہے کہ تراویح، رمضان کے آخری عشرے اور عید کی نماز پر بھی ایس او پیز کا اطلاق ہوگا۔

وفاقی وزارتِ داخلہ نے اپنے مراسلے میں زور دیا ہے کہ تمام صوبائی حکومتیں طے کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version