Advertisement

کورونا وائرس کے باعث دبئی ایکسپو 2020 ملتوی

دبئی

کورونا وائرس کے پھیلاؤکےپیش نظردبئی میں ہونےوالی بین الاقوامی ایکسپونمائش ملتوی کردی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق عالمی وباکورونا وائرس کی وجہ سےدبئی میں ہونےوالی بین الاقوامی ایکسپونمائش آئندہ سال کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔

ایکسپو کے منتظمین اورمتحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے“ایکسپو2020 دبئی”کی تاریخ تبدیل کرکےاکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 کےدرمیان منعقدکرنےکی منظوری دےدی گئی ہے۔

رپورٹ کےمطابق ایکسپو دبئی کے انعقاد کے لیے اس میں حصہ لینے والے اداروں اورکمپنیوں کی رائےکےمطابق یکم اکتوبر 2021ء سے 31مارچ 2022ء کےدرمیان یہ نمائش منعقدکی جائےگی۔ نمائش کےانعقاد میں تاخیردنیا بھرمیں پھیلےکورونا وائرس کی وجہ سے کی گئی ہے۔

دوسری جانب ایکسپو 2020 دبئی کی سپریم کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ہم ‘ایکسپو 2020 ‘ کوموجودہ بحرانی حالات کی وجہ سے منعقد نہیں کرسکتے، اس وقت موذی وبا کورونا کہ وجہ سے ایکسپو دبئی کے لیے حالات سازگار نہیں ہیں تاہم حالات بہتر ہونے کے بعد آئندہ سال یہ نمائش پوری تیاری کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version