Advertisement

وزیراعظم کی قوم کوعید سادگی کیساتھ منانے کی اپیل

وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہناہے کہ میں چاہتا ہوں قوم اس مرتبہ روایت سے ہٹ کرعید الفطر کی خوشیاں منائے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرعید کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے وزیراعظم کا کہناتھا کہ سب سے پہلے ہم ان خاندانوں کیلئے دستِ دعا بلند کریں جن کے پیارے ہوائی جہاز کو پیش آنے والے سانحے میں ان سے بچھڑ گئے یا کورونا وبا کے نتیجے میں ان سے جدا ہوگئے۔

Advertisement

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ عوام کورونا سے بچاو کیلئے حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز کا بھرپور خیال رکھیں، انہوں نے کہا کہ وبا ہمارے بیچ ابھی بھی موجود ہے، لہذا نماز کی ادائیگی سمیت پوری چھٹیوں کے دوران سماجی فاصلوں کا اہتمام کریں۔

اس کے علاوہ سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدرنے بھی کورونا وبا اور طیارہ حادثے کے پیش نظر قوم کو سادگی سے عید منانے کی اپیل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مصطفیٰ کمال کی ملاقات ، وزارت صحت کے منصوبوں پر بریفنگ
بلوچستان کو فتنتہ الہندوستان کی لعنت سے نجات دلانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیز
پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت، امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version