شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی نے نیا کاروبارشروع کردیا

رابی پیرزادہ نے گزشتہ سال متنا زعہ ویڈیوز لیک ہو نے کے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔
تفصیلات کے مطابق سابقہ اداکارہ،ماڈل،میزبا ن اور سماجی کارکن رابی پیرزادہ نے نعت خوانی اور خطاطی کے بعد اب نئے کاروبار کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابقہ اداکارہ نے حجاب اور برقعہ کے برانڈ متعارف کرانے کا آغاز کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے اس کاروبار میں تین پارٹنرز ہونگے، ان میں ایک اللہ تعالی یعنی آمدنی کا ایک حصہ اللہ تعالی کی راہ پر خرچ کیا جائے گا دوسرا میرا اور تیسرا ان پانچ خواتین میں تقسیم کیا جائے گا جوسلائی کرینگی۔
سابق اداکارہ اور گلوکارہ نے اپنے نئے کاروبار میں اب تک کی گئی پیشرفت کے حوالے سے بتایا کہ میں نے اپنے اس نے کاروبار کے آغاز میں حجاب اور برقعہ بنانے کا کام شروع کر دیا ہے، لیکن اب تک اس بانڈ کا نام نہیں رکھا ۔
انھوں نے مزید کہا کہ میں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے رائے طلب کی ہے کہ وہ میرے اس نئے برانڈ کا نام رکھنے میں مدد کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

