Advertisement

محکمہ زراعت کے تمام افسران و ملاز مین کی چھٹیاں منسوخ

سندھ میں بارشوں کی پیش گوئی پر سندھ حکومت کی جانب سے محکمہ زراعت کے تمام افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بارشوں کے پیش نظر صوبے بھر میں محکمہ زراعت کے تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں اور ٹڈی دل کے خاتمے کیلیے98فلیڈ ٹیموں کی ڈیوٹیاں لگادی گئی  ہیں۔

وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کا کہناہے کہ بارشیں ہونے سے ٹڈی ریگستانی علاقوں میں فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے، سندھ حکومت کی جانب سےمتاثرہ فصلوں پراسپرے مہم جاری ہے، پچھلے 24 گھنٹوں میں ٹڈی دل کہ خاتمےکیلیےسندھ کے 12متاثرہ اضلاع میں اسپرےکیاگیا۔

اسماعیل راہو کے مطابق بدین، گھوٹکی، خیرپور، سانگھڑ، نوشہرو، سکھر، کشمور، ٹنڈواللہ یار، مٹیاری، دادو اور جامشورو میں بھی اسپرے کیا گیااور24 گھنٹوں میں 8448 ہیکٹرز میں اسپرے کر کے ٹڈیوں کا خاتمہ کیا گیا۔

وزیر زراعت کے مطابق سندھ میں 63 لاکھ 50 ہزار ہیکٹرز سے زائدفیلڈ ٹیمیں سروےاور27433 ہیکٹرز اسپرے کرچکی ہیں، سندھ کی عوام منتظر ہے کہ وفاق ٹڈی دل کہ خاتمے کہ لیے کب عملی اقدامات کریگی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بارش پڑنے کے بعد نرم زمین پر ٹڈی دل 1 اسکوائر میٹر تک 1000 ہزار انڈے دے سکتی ہے، تیز بارشیں ٹڈیوں کی افزائش کیلیے ریگستانی علاقوں میں سازگار ماحول پیدا کرتی ہیں۔

وزیر زراعت کے مطابق محکمہ زراعت کی ٹیمیں ٹڈی دل کہ خاتمے کہ لیے دن رات کام کر رہی ہیں، اس سلسلے میں ریگستانی علاقوں میں سروے ٹیمیں الرٹ ہیں سروے اور مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version