مسجد نبوی کو نمازیوں کےلئے کھول دیاگیا

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے مسجد نبوی کھولنے کے احکامات جاری کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق مسجد نبوی کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کھولاگیا اور دوماہ بعد فجر کی نماز ادا کی گئی۔
مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نمازوں کی ادائیگی حرم کے نئے توسیعی حصے اور بیرونی صحن میں ہوگی۔
سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے نمازیوں کی رہنمائی کی،نمازیوں کا مسجدنبویؐ میں داخلے سے قبل درجہ حرارت چیک کیاگیا۔
نمازیوں کو گھروں سے وضواوراپناجائے نماز بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ماسک پہننا اورہاتھوں کو سینیٹائز کرناہر نمازی کےلئے لازمی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ مسجد نبویؐ میں نمازیوں کو بچوں کو ساتھ لیکر نہ آنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
سعودی سفارت خانے کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ کو بتدریج اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کھولا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News