فلسطینی صدر کااسرائیل اور امریکا سے تمام معاہدے ختم کرنے کا اعلان

فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے بڑے حصے کو الحاق کرنے کے منصوبے پر اسرائیل اور امریکا کے ساتھ سیکیورٹی سمیت تمام معاہدے منسوخ کردیئے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اب عالمی برادری کے سامنے قابض کی حیثیت سے اپنے ذمہ داریاں اٹھانا پڑے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل گٹھ جوڑ فلسطینی شہریوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے غاصبانہ عزائم کا اظہار کر رہے ہیں جسے غیور اور بہادر فلسطینی کبھی قبول نہیں کریں گے۔
صدر محمود عباس نے اعلان کیا کہ فلسطین بطور رکن ریاست بین الاقوامی تنظیموں میں شامل ہونے کے لیے اپنی مہم کو تیز کرے گا اور اس سے امریکی دفاع کی مخالفت کی جائے گی۔
خیال رہے کہ 1990 کی دہائی میں اوسلو معاہدے اور دیگر معاہدوں کے نتیجے میں فلسطینی اتھارٹی تشکیل دی گئی تھی جس کے تحت وہ اسرائیل کے ساتھ اپنے سیاسی، معاشی اور سلامتی تعلقات انجام دیتی ہے۔
واضح رہےکہ محمود عباس کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں اسرائیل نے بیت المقدس کے قریب واقع فلسطینی شہریوں کے گھروں کو مسمار کردیا ہے تاکہ وہاں یہودی بستی تعمیر کی جاسکے۔
اس سے قبل دنیا بھر کے 250 سے زائد فنکاروں اور مصنفین نے اسرائیل سے فلسطین کی مغربی پٹی غزہ کے محاصرے کو روکنے کا مطالبہ کیاتھا ۔
دوسری جانب محمود عباس کے بیان کے بعد تاحال امریکا کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

