Advertisement

افواہیں دم توڑ گئیں، شمالی کوریا کے رہنما عوام کے سامنے آگئے

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کئی ہفتے روپوش رہنے کے بعد عوام کے سامنے آگئے جس کے بعد ان کی صحت اور ہلاکت کے حوالے سے زیر گردش تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔

جنوبی کوریا کی خبر ایجنسی کے مطابق کم جونگ ان تین ہفتوں میں پہلی بار عوام کے سامنے آئے اور انھیں کھاد فیکٹری کی افتتاحی تقریب میں فیتا کاٹتے دکھایا گیا ہے۔

کورین ایجنسی کے مطابق کم جونگ ان نے جمعہ کے روز تقریب میں شرکت کی تھی، شمالی کورین رہنما کو دیکھ کر شرکاء خوشی سے جھوم اٹھے۔

خیال رہے کہ کم جونگ ان 11 اپریل کو ہونے والے پارٹی اجلاس کے بعد سے منظر عام سے غائب تھے جس کے باعث ان کی خراب صحت اور ان کی ہلاکت سے متعلق افواہوں کا بازار گرم تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version