Advertisement

حمزہ علی عباس کا سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر اظہارِ خیال

سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر امریکا بھر میں مظاہرے جاری ہیں، برطرف تمام پولیس اہلکاروں کے خلاف نئی دفعات عائد کر دی گئیں۔ گردن دبانے والےاہلکار کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباس نے امریکا میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاکت پر اپنا اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ نسل پرستی انسان کی ایجاد کی جانے والی سب سے بیکار چیز ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ آپ کیسے رنگ و نسل کی بنیاد پر کسی سے محبت کرنے یا نفرت کرنے اور قتل کرنے کا جواز پیش کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سیاہ فام جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد امریکہ میں نسلی امتیاز کے خلاف ہنگامہ برپا ہے، گھٹنے سے گردن دبانےوالے اہلکار کےخلاف مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کر لی گئیں، ساتھی پولیس اہلکاروں پر بھی قتل میں مدد کرنے اور قتل کی حوصلہ افزائی کرنے الزام عائد کیا گیا ہے۔

جارج کے وکیل کا کہنا ہے یہ انصاف کی راہ پر ایک اہم قدم ہے کہ فلائیڈ کے آخری رسومات سے قبل اہم کارروائی کی جارہی ہے، لاس اینجلس میں نئی دفعات کے درج ہونے کے بعد لاکھوں افراد سرکاری عمارت کے سامنے جمع ہو گئے۔

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے مظاہروں نے امریکا میں تبدیلی کا موقع پیدا کر دیا ہے، انہوں نے سیاہ فام نوجوانوں سے کہا ہے کہ آپ امریکا کے لیے بہت اہم ہیں۔

  25 مئی کو منیسوٹا میں ایک امریکی پولیس اہلکار کے تشدد سے سیاہ فام امریکی شہری ہلاک ہوگیا تھا اور اِس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد سے امریکا میں سیاہ فام امریکی شہریوں کی جانب سے مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version