Advertisement

ملک بھر میں پٹرول کی قلت برقرار

ملک بھر میں پیٹرول کی قلت برقرار ہے، شہری چوتھے روز بھی پیٹرول کے حصول کیلئے خوار ہوتے رہے۔

اوگرا نے ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکر ٹریز کو خطوط لکھ دیے۔

اوگرا کی جانب سے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے پیٹرول پمپس کےخلاف قانونی کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پیٹرول پمپس پر پیٹرول کے حصول کیلئے عوام کی لمبی لائنیں لگ گئیں، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگر) کے ایکشن کے باوجود پیٹرول پمپوں پر سپلائی بحال نہ ہو سکی ۔

خیال رہے کہ اوگر نے گزشتہ روز ملک بھر میں پٹرول کے مصنوعی بحران پر ایکشن لیا تھا اور  پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے پٹرول پمپس کے خلاف کاروائی کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔ اوگرا نے وزارت پٹرولیم کو بھی ملک بھر میں پٹرول کی مصنوعی قلت سے آگاہ کرنے کیلئے خط لکھا ہے۔

Advertisement

اوگرا نے کچھ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے ہیں۔

ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کے بعد یکم جون سے پیٹرول کی قلت ہےاور کراچی سمیت کئی شہروں میں بیشتر پیٹرول پمپس پر پیٹرول نہیں مل رہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version