Advertisement

پنجاب کی جیلوں میں کتنے قیدی کورونا کا شکار ہیں ؟ رپورٹ جاری

قیدی

محکمہ داخلہ پنجاب نے جیلوں میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں ۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پنجاب کی 42 جیلوں  1  ہزار 508 قیدیوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہوئےجس میں سے 78میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق 78 قیدی مریضوں میں سے77 صحت یاب ہوگئے  ہیں  تاہم اب صرف ایک کورونا کا مریض رہ گیا ہے جبکہ  71 قیدیوں کے ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار ہے۔

محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق جیلوں میں تعینات عملے میں سے 385 کے کورونا ٹیسٹ ہوئے جس میں سے 7 ملازمین کے ٹیسٹ مثبت  آئے جو کہ صحت یاب بھی ہو گئے ہیں ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیلوں میں تعینات 33 ملازمین کے کورونا ٹیسٹوں کے نتائج کا انتظار ہے۔

Advertisement

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد خطرناک صورتحال کی طرف جارہی ہے اور 2 دن سے یومیہ 4 ہزار سے زائد کیسز آنے کے بعد ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد چین کے متاثرین سے زیادہ ہوگئی ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 6 سو سے زائد نئے کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 85 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جو چین میں اب تک ریکارڈ کیے گئے انفیکشنز سے بھی زیادہ ہے۔   

امریکا کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے سب سے متاثرہ پاکستان یومیہ سب سے زیادہ کیسز سامنے آنے کے بعد فہرست میں 17 ویں پوزیشن پر آگیا ہے ۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version