کورونا کے باوجود فارمولا ون ریسز جاری رکھنے کا اعلان

فارمولا ون ریسز منتظمین نے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر بھی ریسز جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی وبا کووڈ 19 یعنی کورونا کے باعث وسط مارچ سے معطل فارمولا ون سیزن 5 جولائی سے آسٹریا میں شروع ہورہا ہے۔
چیف ایگزیکٹو چیز کیری کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کا کوویڈ 19ٹیسٹ مثبت آنے پر ریس منسوخ نہیں کریں گے، کسی ایک شخص کی وجہ سے ریسز کو ملتوی نہیں کیا جاسکتا۔
ابتدائی اعلان کے مطابق فارمولا 1 کے 2 ابتدائی میچز دو ہفتوں بالترتیب 5 جولائی اور 12 کو آسڑیا میں جبکہ تیسرا میچ 17 جولائی کو ہنگری میں منعقد ہوگا ۔
انتظامیہ کے مطابق اس کے بعد برطانیہ میں لگاتار دو ریس اور اسپین ، بیلجیم اور اٹلی میں ہونے والے ایونٹس سے پہلے دو ہفتوں کا وقفہ ہوگا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے والے ڈرائیور کو قرنطینہ کرنے کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ہوٹل کی سہولت بھی دی جائے گی جبکہ وائرس سے متاثرہ ڈرائیور کے متبادل ڈرائیور کا بھی انتظام کیا جائے گا تاکہ ایونٹ میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔
مجموعی طور پر آٹھ فارمولا ون ریسز کا شیڈول تیار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

