Advertisement

پاکستانی اداکارہ ارطغرل کی محبت میں گرفتار

ertugrul

دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کرنے والی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان بھر میں خوب مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔

پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود بھی ارطغرل غازی کی محبت میں گرفتار ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جویریہ سعود نے ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے پوسٹر کی ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ اُنہوں نے اس ترکش سیریز کی تعریف میں اپنا ایک پیغام بھی لکھا۔

جویریہ سعود نے لکھا کہ ’میں ارطغرل غازی کی محبت میں گرفتار ہوگئی ہوں، اِس ترک سیریز نے میری روح کو چُھویا ہے۔

Advertisement

اداکارہ و میزبان نے لکھا کہ اس ترکش سیریز میں دین اسلام، ایک حقیقی مسلمان اور مسلمان کی سنتوں کو ایک عمدہ انداز میں پیش کیا گیا ہے جو مغربی سامعین تک با آسانی پہنچ سکتا ہے۔

جویریہ سعود نے لکھا کہ ترکش سیریز میں ہر ایک چیز بڑے ہی بہترین انداز میں پیش کی گئی ہے جیسے اُن کا اللّہ پر یقین، اُن کا مضبوط ایمان، خوشی ہو یا غم ہو اللّہ کو ہمیشہ یاد رکھنا، اسلام کا جھنڈا پوری دُنیا میں لہرانے کی خاطر شہید ہونا۔

Advertisement

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ’دیرلیش ارطغرل‘ کو اُردو زبان میں ڈب کرکے ’ارطغرل غازی‘ کے نام سے سرکاری ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے جوکہ اب ہر پاکستانی کا پسندیدہ ڈرامہ بھی بن چکا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عائشہ عمر نے شوبز کے کڑوے سچ سب کے سامنے رکھ دیے
کنزہ ہاشمی مردوں میں کن خصوصیات کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں؟
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version