Advertisement

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام ، 4 دہشتگرد ہلاک

حملہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت  7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ  فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے۔

پولیس کے مطابق پیر کی صبح 10 بجے کے قریب 4 دہشتگردوں نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے اور فائرنگ میں 4 افراد زخمی ہوئے جن میں پولیس اہلکار، اسٹاک ایکسچینج کا سیکیورٹی گارڈ اور 2 شہری شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

پولیس کے مطابق  دہشت گردوں کے حملے میں 2 شہری جاں بحق ہوئے جبکہ ایک پولیس سب انسپکٹر سمیت اسٹاک ایکسچینج کے 4 سیکیورٹی گارڈ بھی شہید ہوگئے، اس کے علاوہ پولیس اہلکار سمیت 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور آپریشن شروع کردیا۔

Advertisement

پولیس کے مطابق پولیس اور رینجرز اہلکار اسٹاک ایکسچینج میں داخل ہوئے اور فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ایک دہشتگرد کو اسٹاک ایکسچینج کے ہال میں مارا گیا۔

حملے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے قریبی علاقوں کا بھی مکمل محاصرہ کرلیا جبکہ حملے کے بعد آئی آئی چندریگر روڈ کو میری ویدرٹاور اور شاہین کمپلیکس سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حملے میں اب تک 6 ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں 2 عام شہری جاں بحق ہوئے جبکہ 4 دہشت مارے گئے ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ حملےمیں ملو ث تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ دہشت گرد جدید اسلحہ سے لیس تھے اور ان کے پاس بارودی مواد سے بھری جیکٹیں بھی موجود تھیں۔

دوسری جانب کراچی پولیس کے سربراہ غلام نبی میمن نے حملے کو ناکام قراردیتے ہوئے کہا کہ 4 دہشتگردوں نے اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی کوشش کی لیکن فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں چاروں دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

Advertisement

 گورنر سندھ  عمران اسماعیل نے اسٹاک ایکس چینج پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس  حملے کو پاکستان کی معیشت پر حملہ قرار دیا ہے، جبکہ آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ بھی  طلب کرلی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
Next Article
Exit mobile version